ابنا: اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب ایک فوجی تحقیقاتی سینٹر پر فضائی حملہ کرکے اسے تباہ کردیا ہے۔ شام کے فوجی ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی جہازوں نے آج صبح شام کی فضائی حدود کی خلافورزی کرتے ہوئے ایکفوجی تحقیقاتی مرکز پر محلہ کرکے اسے تباہ کردیا ہے۔ شام کے ٹی وی نے بھی اس خبر کو نشر کیا ہے۔
.......
/169